نگہبان رمضان بازاروں سے کروڑوں افراد مستفید، عالمی رپورٹ میں عوامی ریلیف کی توثیق

نگہبان رمضان بازاروں سے کروڑوں افراد مستفید، عالمی رپورٹ میں عوامی ریلیف کی توثیق
کیپشن: نگہبان رمضان بازاروں سے کروڑوں افراد مستفید، عالمی رپورٹ میں عوامی ریلیف کی توثیق

ویب ڈیسک: عالمی ادارے اپسوس کی رپورٹ کے مطابق نگہبان رمضان بازاروں اور سہولت بازاروں نے عوام کو نمایاں ریلیف فراہم کیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران 4 کروڑ 6 لاکھ افراد نے رمضان بازاروں جبکہ 3 کروڑ 38 لاکھ افراد نے سہولت بازاروں کا رخ کیا، جبکہ 52 لاکھ افراد ‘سہولت آن دی گو’ یونٹس سے مستفید ہوئے۔

اپسوس کے مطابق سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں 40 فیصد تک اور ڈی سی مقررہ نرخ سے بھی 18 فیصد کم قیمت پر فروخت کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق ان اقدامات سے عوام کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں ایک ارب 10 کروڑ روپے اور ڈی سی ریٹ کے مقابلے میں 7 کروڑ 30 لاکھ روپے کا ریلیف ملا۔

Watch Live Public News