پردہ دار خاتون ہوں، گھر میں بہنوئی ، بھائی سے بھی پردہ کرتی ہوں، ڈاکٹر نبیحہ کی ویڈیو وائرل

پردہ دار خاتون ہوں، گھر میں بہنوئی ، بھائی سے بھی پردہ کرتی ہوں، ڈاکٹر نبیحہ کی ویڈیو وائرل

(ویب ڈیسک ) سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ماہر نفسیات ڈاکٹر نبیحہ کی نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ  وہ پردہ دار خاتون ہیں، وہ گھر میں بھائی کے سامنے بھی پردہ کرتی ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ نے 7 نومبر کو حارث کھوکھر نامی شخص سے شادی کی تھی۔یہ انکی دوسری شادی ہے  قبل ازیں انہوں نے کم عمری میں خود سے 15 برس زائد العمر شخص سے شادی کی تھی، جن کا انتقال ہوگیا تھا۔

ڈاکٹر نبیحہ کی شادی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئی۔جس پر صارفین کی جانب سے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا۔

جس کی بعد انہوں نے ایک ٹی وی پروگرام میں انکشاف کیا کہ وہ لوگوں کی تنقید پر اس قدر دلبرداشتہ ہوگئیں تھیں کہ انہوں نے طلاق لینے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔

تاہم اب ان کی ایک نئی مختصر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔جس میں ڈاکٹر نبیحہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ وہ پردہ دار عورت ہیں، وہ گھر میں بھی پردہ کرتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  وہ گھر میں اس قدر پردہ کرتی ہیں کہ وہ اپنے بہنوئی اور یہاں تک کہ بھائی سے بھی پردہ کرتی ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ نے کہا کہ گھر میں کسی پلمبر یا دوسرے کام کے لیے آنے والے مرد کو دیکھتے ہی وہ پردہ کرلیتی ہیں، وہ پاپندی سے پردہ کرتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ وہ گھر میں پردہ کرتی ہیں لیکن وہ صرف اسکرین پر پردہ نہیں کرتیں اور اسکرین پر ہی لوگ انہیں دیکھتے ہیں۔

ڈاکٹر نبیحہ کے پردوں سے متعلق دعوے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس پر صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں ۔

Watch Live Public News