لائیو شو تنازع، ڈاکٹر نعمان نیاز قصوروار ثابت

لائیو شو تنازع، ڈاکٹر نعمان نیاز قصوروار ثابت
لاہور ( پبلک نیوز) شعیب اختر اور نعمان نیاز کے تنازع کے معاملے میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہو گئے۔ انہیں آف ائیر کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطاب معاملے کی تحقیقات کے بعد ایم ڈی پی ٹی وی کی سربراہی میں اہم اجلاس ہوا۔ ابتدائی رپورٹ میں ڈاکٹر نعمان نیاز قصور وار ثابت ہوئے۔ پی ٹی وی انتظامیہ نعمان نیاز کے رویے پر سخت نالاں ہے۔ انتظامیہ کے مطابق نعمان نیاز کو آف ائیر کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ کے بعد پی ٹی وی سپورٹس کے براہ راست پروگرام کے دوران شعیب اختر اور میزبان ڈاکٹر نعمان نیاز کے درمیان ’تلخ‘ کلامی ہوئی، جس کے بعد سابق فاسٹ بولر نے پی ٹی وی سپورٹس سے استعفیٰ دے دیا۔ پاکستان کرکٹ کے سابق فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے کہا ہے کہ ڈاکٹر نعمان نے پتہ نہیں کن وجوہات کی بناء پر میری توہین کی، وہاں پر کرکٹ کے لیجنڈر بیٹھے ہوئے تھے ، میں نے سوچا کہ انہیں کیا پیغام جائے گا ، بعد میں ہم دونوں نے فیصلہ کیا کہ اس کا ازالہ کیا جائے اور پروگرام کو نارمل انداز میں چلایا جائے تاہم میں نے ڈاکٹر نعمان سے آن ایئر بھی مطالبہ کیا تھا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں تاہم انہوں نے مجھ سے معافی نہیں مانگی۔ جس کے بعد ان کے پاس استعفے کے سوا کوئی اور چارہ نہیں تھا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔