سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بات ہوئی، وزیراعظم

سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بات ہوئی، وزیراعظم
کیپشن: سعودی ولی عہد سے ملاقات میں تجارت اور اقتصادی تعاون کو وسعت دینے پر بات ہوئی، وزیراعظم

ویب ڈیسک: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ایکس پر ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے برادرانہ تعلقات کی پائیدار مضبوطی کا اعادہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں تجارت، سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون میں تاریخی شراکت داری کو مزید وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میں دونوں ممالک اور عوام کے گہرے تعاون اور خوشحالی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے میں ولی عہد کی ذاتی وابستگی اور پرعزم حمایت کے لیے تہہ دل سے مشکور ہوں۔

Watch Live Public News