ویب ڈیسک: 9 مئی سمیت 5 مقدمات میں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کرنے کا حکم دیدیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں عمران خان کیخلاف 9 مئی ودیگر 5 کیسز کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے 9 مئی سمیت دیگر 5 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری سے روک دیا۔
عدالت نے 25 نومبر تک متعلقہ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی گرفتاری سے روک دیا۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کردی۔
عدالت نے اگلی سماعت میں بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں یا بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب نہ دیا۔
عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کردی۔