ویب ڈیسک: فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ڈومیسٹک کرکٹ میچ میں باؤلنگ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں ایک بلے باز نے حارث رؤف کی گیندوں پر شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے چھکے، چوکے اور فلک شارٹ کور ڈرائیوز کی جو دیکھنے والوں کی دلچسپی کا باعث بن گئی۔
ویڈیو پر صارفین نے مختلف ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حارث رؤف کی موجودہ کارکردگی بہت خراب ہے اور اب وہ صرف بی گریڈ لیگز کھیل سکتے ہیں۔ ایک صارف نے کہا کہ اس نوجوان کا شارٹ سلیکشن تو دیکھیں۔ ایسی شارٹ سلیکشن ہمارے بین الاقوامی کھلاڑی نہیں کرتے۔
حارث رؤف کو ڈومیسٹک کرکٹ میں سیالکوٹ ریجن کے ایک نامعلوم قسم کے نوجوان بلے باز اشعر نے مار مار کر الو بنا دیا چھکے چوکے فلک شارٹ کور ڈرائیور no look shot وغیرہ وغیرہ ۔
— Rana Imran Saleem (@naya_kisan) October 27, 2025
حارث رؤف کی کرکٹ ختم ہو چکی ہے یہ اب بی گریڈ لیگز ہی کھیل سکتا ہے بس۔ pic.twitter.com/bBgQoIHCPj
عدنان امجد نے بلے باز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اشعر ننکانہ صاحب کا باصلاحیت کھلاڑی ہے اور اس نوجوان میں بہت ٹیلنٹ ہے۔ جبکہ حارث رؤف اب کوئی اچھا کھیل پیش نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ فاسٹ بولر حارث رؤف ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے خلاف ناکامی کے بعد قومی ٹیم کے سب سے زیادہ تنقید کا نشانہ بننے والے کھلاڑی ہیں، انہوں نے 3.4 اوورز میں 50 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہیں کی جس کے بعد کئی صارفین ان پر پابندی کا مطالبہ کرتے نظر آئے۔