قومی ویٹ لفٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پاکستان کو پابندی کا سامنا

قومی ویٹ لفٹر کے ڈوپ ٹیسٹ مثبت ، پاکستان کو پابندی کا سامنا
لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان ویٹ لفٹنگ ٹیم کے 6 ارکان پر ڈوپنگ کی خلاف ورزی کا الزام ہے ، ان ویٹ لفٹرز کو انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے چارج کیا ، 6 ویٹ لفٹرز کو عارضی طور پر معطل کیا جا چکا ہے ۔ ان میں 3 ویٹ لفٹرز ایسے بھی ہیں جنہوں نےبرمنگھم کامن ویلتھ گیمز 2022 کے لیے کوالیفائی کیا ہوا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ویٹ لفٹرز گیمز میں شرکت نہیں کر سکیں گے ٹوکیو اولمپکس میں پانچویں پوزیشن حاصل کرنے والے پاکستان کے بہترین ویٹ لفٹرز طلحہ طالب بھی ان میں شامل ہیں ۔ طلحہ طالب کا ممنوعہ اسٹیرائیڈ کا 12 دنوں میں دو بار استعمال پر ٹیسٹ پازیٹو آیا ہے ۔ طلحہ طالب کا آؤٹ آف کمپیٹیشن اور ان کمپیٹیشن ڈوپ ٹیسٹ ہوا ۔ ان میں طلحہ طالب کا ایک ٹیسٹ ورلڈ چیمپئین شپ تاشقند میں ہوا جس میں انہوں نے برانز میڈل جیتا اور دوسرے ویٹ لفٹر ابوبکر غنی کا بھی تاشقند میں ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا ، تیسرے ویٹ لفٹر شرجیل بٹ نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی تھی ۔ انٹرنیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی نے پاکستان میں ویٹ لفٹرز کے حوالے سے تحقیقات کیں ۔ غلام مصطفیٰ، عبدالرحمان اور فرحان امجد نے بھی ڈوپنگ قوانین کی خلاف ورزی کی ویٹ لفٹرز پر ڈوپ ٹیسٹ نہ دینے، چھپنے اور سیمپل کولیکشن نہ دینے کا الزام ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ عارضی طور پر اس وقت تک معطل ہیں جب تک معاملہ حل نہیں ہو جاتا، الزامات ثابت ہونے پر پاکستان کو طویل پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔