پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) میں ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر سابق چیف جسٹس ثاقب نثارکے صاحبزادے نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی سے پی پی 137 کے امیدوار ابوزر چدھڑ اور نجم ثاقب کی مبینہ آڈیو لیک سامنے آئی ہے جس میں ابو زر نجم ثاقب سے کہہ رہے ہیں کہ آپ کی ایفرٹس سب رنگ لے آئے ہیں ، اس پر نجم ثاقب نے جواب دیا کہ مجھے انفارمیشن آگئی ہوئی ہے، اب بتائیں اب کرنا کیا ہے ؟۔ ابوزر چدھڑ کا کہنا تھا کہ ابھی ٹکٹ چھپوارہے ہیں ناں، چھاپ دیں اس میں دیرنہ کریں وقت تھوڑا ہے ، نجم ثاقب نے جواب دیا کہ بس بابا کو ملنےآجانا شکریہ اداکرنے کیلئےاورکچھ نہیں، اس پر ابوزر چدھڑ نے رضامندی کا اظہار کر دیا ۔ https://www.youtube.com/watch?v=s3Cw9-htzjQ نجم ثاقب کا کہنا تھا کہ 11بجے تک واپس آجائیں گے ان کو جپھی ڈالنے آجانا بس ، انہوں نے بہت محنت کی، بہت محنت کی ہے، اس پرابوزر نے کہا کہ بہت زیادہ، اچھا میں سوچ رہا تھا کہ پہلے انکل کے پاس آؤں یاشام کو ٹکٹ جمع کروا کر آؤں ، اس پر نجم ثاقب نے بولا کہ وہ مرضی ہے تیری لیکن آج کے دن میں مل ضرور لینا بابا کو ، ابوزر نے جواب دیا کہ ہاں ، ہاں ضرور، سیدھا ہی ان کے پاس آنا ہے، 12 بجے ٹائم ختم ہو جانا ہے ۔ نجم ثاقب نے ابوزر کو ہدایت کی کہ ٹکٹ چھپوائیں، تصویر بھیجیں اورپھر وہ کرکےآئیں اس پر ابوزرچدھڑ نے اوکے کا جواب دیا ۔