پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا

پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا
کیپشن: پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کو مارگرایا

ویب ڈیسک:لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی جانب سے جاسوسی کی کوشش پر پاک فوج کا منہ توڑ جواب،،، بھارتی کواڈ کاپٹر مارگرایا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نےایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کو ناکام بناتے ہوئے مار گرایا۔ بھمبر کے علاقے مناور سیکٹر میں دشمن نے کواڈ کاپٹر کے ذریعے جاسوسی کرنے کی کوشش کی۔ پاک فوج نے بروقت کارروائی کر کے دشمن کی اس مذموم کوشش کو ناکام بنا دیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پاک فوج کی مستعدی، پیشہ ورانہ مہارت اور دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔  پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے ہر دم تیار ہے۔ پوری قوم افواجِ پاکستان  کے ساتھ ملکر دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیں گی، انشاء اللّٰہ

Watch Live Public News