نیب کورٹ نے راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر کو 3ریفرنسز سے ڈسچارج کردیا

نیب کورٹ نے راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر کو 3ریفرنسز سے ڈسچارج کردیا
کیپشن: نیب کورٹ نے راجہ پرویزاشرف سمیت دیگر کو 3ریفرنسز سے ڈسچارج کردیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد کی نیب کورٹ نمبر2 نے3 اہم ریفرنسز کے فیصلے سناتے ہوئے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر کو ریفرنسز سے ڈسچارج کردیا۔

تفسیلات کے مطابق نیب کورٹ نمبر 2 نے رینٹل پاور منصوبوں کے تحت دائر 3 ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔ جس کے تحت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت متعدد ملزمان کو ریفرنسز سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ نیب کورٹ نمبر 2 کے جج محمد علی وڑائچ نے ریفرنسز پر فیصلے سنائے۔

اسی طرح کارکے شپ ریفرنس سے راجہ پرویز اشرف سمیت 11 ملزمان کوڈسچارج کردیا گیا ہے۔ کارکے شپ نیب ریفرنس میں 22 ارب روپے کی کرپشن کا تخمینہ لگایا گیا تھا۔

یاد رہے کہ کارکے کمپنی کیجانب سے پاکستان کیخلاف 200ارب ہرجانے کا دعویٰ بھی دائر کیا گیاتھا۔ بعدازاں حکومتی مداخلت پر ترک کمپنی کارکے سے ہرجانہ معاف کروایا گیا ۔

بکھی پاور پراجیکٹ شیخوپورہ ریفرنس سے سابق چیئرمین واپڈا سمیت 6 ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا گیا ہے۔بکھی پاور پراجیکٹ 96 ارب روپے کی لاگت کا منصوبہ تھا۔ 

شرقپور پاور ریفرنس میں بھی عدالت نے ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کردیا۔عدالت نے شرقپور، کھبی اور کارکے شپ ریفرنسز کے فیصلے سنائے۔

Watch Live Public News