حکومت پاکستان قدیم ثقافتی ورثے کومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں

حکومت پاکستان قدیم ثقافتی ورثے کومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں
کیپشن: حکومت پاکستان قدیم ثقافتی ورثے کومحفوظ بنانے کیلئے کوشاں

ویب ڈیسک: پاکستان کے قدیم و منفرد ثقافتی ورثے کوعالمی شناخت دلانے کیلئے حکومتی کاوشیں لائقِ تحسین ہیں۔

وادیِ کیلاش کو یونیسکوکے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔ وادیِ کیلاش کا ثقافتی منظرنامہ ایک غیر معمولی طور پر محفوظ اور قدیم  معاشرے کی عکاسی ہے۔

وادیِ کیلاش خیبرپختونخوا میں کوہِ ہندوکش کے دور افتادہ علاقوں بمبوریت، رمبور اور بریر میں واقع ہے۔ وادیِ کیلاش کے جداگانہ جغرافیہ کا اس کی منفرد ثقافتی شناخت کو برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ہے۔

وادی کیلاش کے یونیسکو کے عالمی ورثے کی فہرست میں شامل ہونے سے پاکستان کاعالمی سطح پرمثبت تشخص اجاگر ہوگا۔ یونیسکو کی جانب سے وادیِ کیلاش کو عالمی ورثہ قرار دینا پاکستان میں مذہبی و ثقافتی ہم آہنگی اور تحفظ کا عالمی اعتراف ہے۔

Watch Live Public News