پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر

پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر
کیپشن: پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابلِ تردید شواہد منظرعام پر

ویب ڈیسک: فالس فلیگ آپریشنزاورسرحد پار امن دشمنی کے ذریعے اپنی سیاسی ناکامیوں سےتوجہ ہٹانامودی سرکارکاوطیرہ بن چکاہے۔ بھارتی تربیت یافتہ امن دشمن عبدالمجید کی گرفتاری اور اس سے برآمد مواد نے پاکستان میں بھارتی ریاستی امن دشمنی کاپول کھول دیا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پہلگام فالس فلیگ کے چند دن بعد بھارتی ریاستی امن دشمنی سے متعلق ناقابل تردید شواہد دنیا کےسامنے پیش کیے۔ ڈی جی آئی ایس پی آرکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں امن دشمن نیٹ ورکس کی سرپرستی کررہا ہے۔ 7دن گزرنے کے باوجود بھارت پاکستان پر لگائے گئے بےبنیاد الزامات کا ایک بھی ثبوت پیش کرنےمیں ناکام رہا۔

بھارتی فوج کے حاضر سروس افسران پاکستان میں امن دشمنی کی کارروائیوں کی براہِ راست نگرانی کرتے ہیں۔ بھارت پاکستان میں امن دشمنی کوآئی ای ڈیز اور دھماکہ خیز مواد فراہم کرکے سیکیورٹی فورسز اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

ماہرین کے مطابق فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کے امن دشمن بھارتی سرپرستی میں پاکستان میں امن دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہیں۔ پاکستان امن دشمنوں کی بھارت میں تربیت، علاج سمیت دیگر سہولتکاری کے ناقابل تردید شواہد دنیا بھر کے سامنے رکھ چکا ہے۔

Watch Live Public News