سانحہ پمز: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

سانحہ پمز: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش
کیپشن: سانحہ پمز: ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی سفارش

ویب ڈیسک: پمز اسپتال کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی سے 14 نومولود کی ہلاکت کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کردی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق سیکریٹری داخلہ شاہد خان کی سربراہی میں قائم انکوائری کمیٹی نے رپورٹ وزیراعظم کے مشیر توقیر شاہ کے دفتر میں جمع کرائی، جس میں سانحے کی وجوہات، ذمہ داروں اور امدادی کارروائیوں کے دوران پیش آنے والی مشکلات کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں پمز انتظامیہ اور متعلقہ عملے کے انٹرویوز سمیت فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے بیانات بھی شامل ہیں۔ تحقیقاتی کمیٹی نے اسپتال میں علاج معالجے اور دیگر سہولیات کو ناکافی قرار دیتے ہوئے معیار بہتر بنانے کی سفارشات بھی پیش کی ہیں۔

رپورٹ میں واقعے کے دوران غیر حاضر رہنے والے متعلقہ عملے کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے، جبکہ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے متعدد تجاویز دی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے رپورٹ کی روشنی میں ذمہ داروں کے خلاف قانونی و انتظامی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پمز کے نرسری وارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 14 نومولود جاں بحق ہوئے تھے۔

Watch Live Public News