پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی
کیپشن: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی

ویب ڈیسک: حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں معمولی کمی کردی۔

پٹرولیم ڈویژن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 58 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 17 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 342 روپے 52 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 371 روپے 63 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق  31 اگست تک ہوگا۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل عالمی منڈی میں قیمتوں اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Watch Live Public News