اصفہان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، امریکی فوج کا انکشاف

اصفہان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، امریکی فوج کا انکشاف
کیپشن: اصفہان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے، امریکی فوج کا انکشاف

ویب ڈیسک: امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران کی ایٹمی تنصیبات پر حملے کے دوران اصفہان میں بنکر بسٹر بم استعمال نہیں کیے گئے۔

یہ انکشاف چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین نے امریکی سینیٹرز کو اس حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج نے ایران کی ایک بڑی جوہری تنصیب پر حملہ تو کیا، لیکن بنکر بسٹر بم کا استعمال مؤثر نہ ہونے کے باعث نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ اصفہان میں واقع ایٹمی تنصیب میں 60 فیصد تک افزودہ یورینیم موجود تھا، تاہم وہاں کی زیرزمین ساخت کے باعث بنکر بسٹر بم مؤثر ثابت نہ ہو سکتے تھے، اسی لیے انہیں استعمال کرنے سے گریز کیا گیا۔

دوسری جانب رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایران کے دیگر حساس جوہری مراکز، جیسے فردو اور نطنز، پر بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے تھے تاکہ زیرزمین تنصیبات کو نشانہ بنایا جا سکے۔

Watch Live Public News