اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26 اراکین کی معطلی کےبعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم

اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26 اراکین کی معطلی کےبعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم
کیپشن: اپوزیشن کو نیا دھچکا، 26 اراکین کی معطلی کےبعد اجلاس بلانے کا اختیار ختم

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی نے سیاسی ماحول کو مزید کشیدہ بنا دیا ہے، جبکہ اس پیش رفت کے نتیجے میں اپوزیشن کی عددی برتری اور آئینی اختیارات پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔

  پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن اراکین کی معطلی کا معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ 26 اراکین کی معطلی کے بعد اپوزیشن کو نہ صرف عددی نقصان کا سامنا ہے بلکہ اسمبلی اجلاس بلانے کا آئینی اختیار بھی محدود ہو گیا ہے۔

اسمبلی قواعد کے مطابق اجلاس بلانے کے لیے اپوزیشن کو کم از کم 93 اراکین کے دستخط درکار ہوتے ہیں، تاہم معطلی کے بعد اب اپوزیشن کے پاس صرف 79 اراکین رہ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کی کل تعداد 105 تھی، مگر 26 اراکین کی معطلی کے بعد یہ اکثریت متاثر ہوئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جب تک معطل اراکین کو بحال نہیں کیا جاتا، اپوزیشن کسی بھی قسم کی ریکوزیشن جمع نہیں کرا سکتی، جس سے ایوان میں حکومت پر دباؤ ڈالنے کی حکمت عملی بھی متاثر ہو گی۔

Watch Live Public News