ویب ڈیسک: سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر بیگم تہمینہ دولتانہ کی طبیعت اچانک ناساز ہو گئی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسلام آباد کے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق تہمینہ دولتانہ کو اپینڈکس میں شدید تکلیف کے باعث اسپتال لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے فوری طور پر سرجری کی۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کی سرجری کامیابی سے مکمل کر لی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔
سابق رکن قومی اسمبلی کی صحت یابی کے لیے سیاسی و سماجی حلقوں کی جانب سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔