دریائے سوات حادثہ:پھنسے خاندان کی مدد کیلئے  ریسکیو ٹیم کتنی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچی؟

دریائے سوات حادثہ:پھنسے خاندان کی مدد کیلئے  ریسکیو ٹیم کتنی دیر بعد جائے وقوعہ پر پہنچی؟

(ویب ڈیسک ) دریائے سوات میں پھنسے خاندان کی مدد کے لیے ریسکیو 1122 کی پہلی گاڑی جائے وقوعہ پر تقریباً 19 منٹ بعد پہنچی، تاہم ایمبولینس میں صرف میڈیکل ٹیم موجود تھی، واٹر ریسکیو آلات یا کشتیاں ساتھ نہیں لائی گئیں۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ایمبولینس کے ساتھ کوئی واٹر وہیکل یا ضروری ریسکیو سامان موجود نہیں تھا، جس سے امدادی کام میں تاخیر ہوئی۔

جمعے کو دریائے سوات میں پیش آنے والے افسوسناک حادثے میں مزید ایک بچے کی لاش برآمد کر لی گئی ہے، جس کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 12 ہو گئی ہے، جبکہ ایک بچہ اب بھی لاپتہ ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق لاش چارسدہ کے مقام پر دریا سے ملی۔ حادثے میں کل 17 افراد ڈوبے تھے، جن میں سے 4 کو زندہ بچا لیا گیا۔

Watch Live Public News