وینزویلا زلزلے نے معروف فٹبالر کا گھر اُجاڑ دیا، اہلیہ اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے

وینزویلا زلزلے نے معروف فٹبالر کا گھر اُجاڑ دیا، اہلیہ اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے
کیپشن: وینزویلا زلزلے نے معروف فٹبالر کا گھر اُجاڑ دیا، اہلیہ اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے

ویب ڈیسک: وینزویلا میں چند روز قبل آنے والے تباہ کن زلزلے میں ارجنٹینا کے مقامی فٹبالر لوکاس تریخو کی اہلیہ اور دو بچے جان کی بازی ہار گئے۔

لوکاس تریخو کے کلب نے جاری کردہ بیان میں اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے فٹبالر اور ان کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو کی اہلیہ یانینا مارانیلا اپنے دونوں بچوں، آرون تریخو اور آئینہوا تریخو، کے ہمراہ ساحلی علاقے پلایا گراندے میں موجود تھیں، جہاں زلزلے کے باعث ان کی رہائشی عمارت منہدم ہو گئی۔

حادثے کے بعد تینوں افراد لاپتہ ہو گئے تھے، تاہم امدادی ٹیموں نے بعد ازاں ملبے سے ان کی لاشیں برآمد ہونے اور ہلاکت کی تصدیق کر دی۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے وقت لوکاس تریخو اپنی ٹیم کے ساتھ دارالحکومت کراکاس میں آئندہ میچ کی تیاری میں مصروف تھے۔ واقعے کے بعد انہوں نے سوشل میڈیا کے ذریعے اپنی اہلیہ اور بچوں کی بحفاظت بازیابی کے لیے عوام سے دعا اور مدد کی اپیل بھی کی تھی۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق 24 جون کو وینزویلا میں آنے والے زلزلوں سے تقریباً 6.76 ملین افراد متاثر ہوئے، جبکہ تقریباً 1,500 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور ہزاروں افراد تاحال لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔

Watch Live Public News