گھانا کے خود ساختہ جادوگر کی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق نئی پیش گوئی وائرل

گھانا کے خود ساختہ جادوگر کی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق نئی پیش گوئی وائرل
کیپشن: گھانا کے خود ساختہ جادوگر کی ورلڈ کپ 2026 سے متعلق نئی پیش گوئی وائرل

ویب ڈیسک: خود کو گھانا کا سب سے بڑا جادوگر قرار دینے والے نانا کواکو بونسام نے فیفا ورلڈ کپ 2026 کے حوالے سے ایک نئی پیش گوئی کر دی، جو سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہے۔

سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز اور پوسٹس کے مطابق نانا کواکو بونسام نے دعویٰ کیا ہے کہ کیپ وردے ناک آؤٹ مرحلے کے راؤنڈ آف 32 میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کو شکست دے کر ٹورنامنٹ سے باہر کر دے گا۔

انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ ان کے بقول "فلکیاتی اشاروں" کے مطابق اس بار ورلڈ کپ کا ٹائٹل کرسٹیانو رونالڈو کی قیادت میں پرتگال جیتے گا۔

ان کی یہ پیش گوئی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے، جہاں بعض صارفین اسے محض تفریح قرار دے رہے ہیں، جبکہ کچھ اسے دلچسپ دعویٰ قرار دے کر تبصرے کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ نانا کواکو بونسام اس سے قبل بھی انگلینڈ اور گھانا کے میچ سے پہلے یہ دعویٰ کر چکے تھے کہ انہوں نے ہیری کین کو گول کرنے سے روک دیا ہے۔ تاہم اس دعوے کی کوئی سائنسی یا حقیقی بنیاد سامنے نہیں آئی تھی، اگرچہ مذکورہ میچ میں ہیری کین گول کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکے تھے۔

Watch Live Public News