نجی و سرکاری سکولوں سے متعلق کمشنر لاہور کےسخت احکامات

نجی و سرکاری سکولوں سے متعلق کمشنر لاہور کےسخت احکامات

لاہور (پبلک نیوز ) کوئی نجی و سرکاری سکول ٹیچرز و ایڈمن سٹاف کو بھی سکول نہیں بلا سکتا۔ کمشنر لاہور نے واضح ہدایت جاری کر دیں.

کمشنر لاہور کیپٹن ر محمد عثمان کا کہنا تھا کہ تمام نجی و سرکاری سکول مکمل طور پر کووڈ کی وجہ سے بند ہیں۔ سکول مکمل بند کرنے کے تکلیف دہ فیصلے کا اطلاق ہر سکول سرگرمی پر ہوتا ہے۔ حکومت کی واضح ہدایات کی خلاف ورزی پر قانونی کارروائی یقینی ہے۔

کمشنر لاہور کا کہنا تھا کہ پرائیویٹ سکولز کی تحسین کرتے ہیں کہ وہ کووڈ شدید صورتحال کو سمجھ رہے ہیں۔ سکولوں اور ہر شہری کا تعاون کووڈ سے نمٹنے کے لئے ناگزیر ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔