آسٹریلوی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

آسٹریلوی کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا
لاہور: آسٹریلوی میڈیا کے مطابق آسٹریلیا کے ایک اور کرکٹر کا کوویڈ 19 ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان آسٹریلیا ون ڈے سیریز کے پہلے میچ سے قبل آشٹن اگر کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔اس سے قبل جوش انگلس کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کی تصدیق کرکٹ آسٹریلیا نے کی تھی۔ آسٹریلیا کو پہلے ون ڈے میچ میں تیرہ فٹ کھلاڑی دستیاب ہیں، میچل مارش فٹنس مسائل کے باعث پہلے ون ڈے سے باہر ہو چکے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایک اسٹاف ممبر کا بھی کوویڈ ٹیسٹ مثبت آیا ہے، آج کا میچ آسٹریلوی ٹیم کھیلے گی بقیہ میچز خدشات کا شکار ہیں۔ واضح رہے کہ وائٹ بال سیریز میں تین ون ڈے اور ایک ٹی ٹونٹی میچ شامل ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔