ہسپتال میں زیرعلاج پرویزالہٰی کا بڑامطالبہ سامنے آگیا

ہسپتال میں زیرعلاج پرویزالہٰی کا بڑامطالبہ سامنے آگیا
کیپشن: ہسپتال میں زیرعلاج پرویزالہٰی کا بڑامطالبہ سامنے آگیا

پبلک نیوز: پرویز الٰہی کی طبیعت ناسازی کا معاملہ،سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی تاحال پمز اسپتال میں زیر علاج  ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملکی حالات کی آگاہی کے لیے پرویز الہی نے اسپتال میں ٹیلی ویژن کا مطالبہ کر دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰٰی نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال کے کمرے میں ٹی وی فراہم کیا جائے، بیماری کے باعث پرویز الہی نے گھر سے کھانا منگوانے کی بھی درخواست کر دی  ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹرزکا کہنا ہے کہ  پرویز الہٰی کی پسلیوں میں درد کی شکایت پر  دی جانے والی  دوا میں ردوبدل کر دی گئی ہے۔پرویز الہی کا بلڈ پریشر، شوگر نارمل ہے، ڈاکٹرز کی ٹیم آج دوبارہ پرویز الہی کا معائنہ کرے گی۔پرویز الہی کو مزید چند دن ہسپتال میں زیر علاج رکھا جا سکتا ہے۔

Watch Live Public News