اہم ملاقاتیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی لندن روانہ

mohsin naqvi
کیپشن: mohsin naqvi
سورس: google

 ویب ڈیسک :(نتاشارحمان) اہم ملاقاتیں شیڈول، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اچانک  یورپ کے دورے پر برطانیہ روانہ ہوگئے۔ 

رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرداخلہ   محسن نقوی برطانیہ کے بعد اٹلی اور ویٹیکن سٹی جائیں گے جہاں وہ اہم ملاقاتیں کریں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ   محسن نقوی لندن میں برطانیہ کے وزیر داخلہ اور دیگر اعلی حکام سے ملاقاتیں کریں گے  جبکہ  روم میں اپنے اطالوی  ہم منصب سے ملیں گے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی ویٹیکن سٹی بھی جائیں گے اور پوپ فرانسس سے  ملاقات کریں گے۔

Watch Live Public News