ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا

ٹی ٹوئنٹی میں بابر اعظم نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی میں بابر نے شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر

 ویب ڈیسک: بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔

بابر اعظم صرف دو گیندوں پر کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، انہیں پاور پلے کے آخری اوور میں کوربن بوش نے آؤٹ کیا۔

اس اننگز کے ساتھ بابر اعظم نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں آٹھویں بار صفر پر آؤٹ ہونے کا شاہد آفریدی کا ناپسندیدہ ریکارڈ برابر کر دیا۔ 8 ویں بار صفر پر آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ صفر پر آؤٹ ہونے والے پاکستانی کھلاڑیوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگئے۔ اس فہرست میں عمر اکمل، صائم ایوب اور کامران اکمل بھی شامل ہیں۔

جنوبی افریقہ نے یہ میچ 55 رنز سے جیت لیا۔ 195 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی ٹیم 18.1 اوورز میں 139 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

جنوبی افریقہ کی جانب سے کوربن بوش نے چار وکٹیں حاصل کیں جب کہ ریزا ہینڈرکس نے 40 گیندوں پر 60 رنز کی شاندار اننگز کھیل کر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کیا۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نمایاں بولر رہے جنہوں نے 26 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ صائم ایوب نے 37 اور نواز نے 36 رنز بنائے۔

Watch Live Public News