ویب ڈیسک: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے کوانٹم ٹیکنالوجی کی ترقی کی جانب اہم اقدام،ملکی معیشت کے استحکام اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔
پاکستان اور چین نے کوانٹم کمپیوٹنگ اور جدید ٹیکنالوجیز کے شعبے میں تعاون کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کر دیے۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے سی پیک فیز II کے تحت "نیشنل سینٹر فار کوانٹم کمپیوٹنگ" کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ معاہدے کے تحت تحقیق وتربیت ، ترقی، جدت اور ماہرین کے تبادلے میں تعاون کو فروغ دیا جائے گا۔ اعلیٰ ٹیکنالوجی اور جدید تحقیق کی بدولت نہ صرف ملکی معیشت مضبوط بلکہ صنعتی و سائنسی ترقی بھی ممکن ہوگی۔
کوانٹم کمپیوٹنگ شعبہ صحت، توانائی اور موسمیاتی تبدیلی کی تحقیق میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گی۔ جدید کوانٹم ٹیکنالوجی سائبر سیکیورٹی، ٹریفک اور لاجسٹکس کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبے میں بھی ترقی کی ضامن ہے۔ جدید چینی کمپنیوں کی شمولیت سے ملکی معیشت مستحکم اور مقامی صنعتیں جدید رجحانات سے مستفید ہوں گی۔ پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے ڈیجیٹل انقلاب ایس آئی ایف سی کی اولین ترجیحات کا حصہ ہے۔