ویب ڈیسک: وفاقی محتسب نے اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے خلاف ہراسمنٹ کیس کا فیصلہ جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر اردو یونیورسٹی ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری خواتین کو ہراساں کرنے پر قصوروار قرار پائے ہیں۔ مجاز اتھارٹی (چانسلر اردو یونیورسٹی ) کو وفاقی محتسب کے فیصلے پر فوری نوٹس لینے کی ہدایت کردی گئی ہے۔
فیصلے میں یونیورسٹی انتظامیہ کو انکوائری کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ وفاقی محتسب کے فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ خواتین سے متعلق تضحیک آمیز اور تعصبانہ جملے ہراسگی کے زمرے میں آتے ہیں۔