ویب ڈیسک: مقامی اور عالمی مارکیٹ میں 2 روز کمی کے بعد سونا پھر مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 3500 روپے اضافے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 19 ہزار 862 روپے کا ہوگیا ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 963 روپے ہوگیا ہے۔ جبکہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 3975 ڈالر فی اونس ہے۔
دوسری جانب، چاندی کا فی تولہ بھاؤ 110 روپے بڑھ کر 5 ہزار 34 روپے ہو گیا۔