ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ،7 خوارج ہلاک، کیپٹن سمیت 6 جوان شہید

(ویب ڈیسک ) ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز نے  آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج ہلاک کردیے ، اس دوران  کیپٹن سمیت 6  جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق  سیکیورٹی فورسز نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کی گئی۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ   آپریشن کے دوران 7 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کردیے گئے،آپریشن میں کیپٹن سمیت 6 جوان شہید ہوئے ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائر نگ کے تبادلے میں  کیپٹن نعمان سلیم جامِ شہادت نوش کر گئے۔ شہداء میں حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ،سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز بھی شامل ہیں ۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ  علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق   “عزمِ استحکام” کے تحت انسدادِ دہشتگردی مہم پوری قوت سے جاری ہے،  سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں ۔

Watch Live Public News