ویب ڈیسک: سپریم کورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کو بحال کردیا۔
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کو جوڈیشل ورک سے روکنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے جسٹس طارق محمد جہانگیری کو کام سے روکنے کا اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم معطل کردیا۔
سپریم کورٹ نے اٹارنی جنرل آفس کو نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ہائیکورٹ میں درخواست گزار میاں داود کو بھی نوٹس جاری کردیا۔
جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ہمارے پاس تو کیس صرف اسلام آباد ہائیکورٹ کے عبوری حکم کی حد تک ہے ۔سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس 18 اکتوبر کو بلا لیا گیا ہے۔