بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نے ساتھی اداکارہ سے منگنی کرلی

بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار نے ساتھی اداکارہ سے منگنی کرلی

ویب ڈیسک: بھارت کی جنوبی فلم انڈسٹری کے نامور اداکار وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے منگنی کرلی۔

رپورٹس کے مطابق رواں سال مئی میں وشال نے ساتھی اداکارہ سائی دھنشیکا سے تعلق کا اعتراف کیا تھا اور شادی کا اعلان کیا تھا، اب اداکار وشال نے اپنی سالگرہ پر مداحوں کو منگنی کی خوشخبری سنائی ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اپنی 48 ویں سالگرہ پر اداکار نے سائی دھنشیکا سے منگی کا اعلان کیا اور تصاویر  بھی سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ اداکار کی شادی 48 ویں سالگرہ کے موقع پر ہی ہونا تھی لیکن گھر کی تعمیر مکمل نہ ہونے کے باعث شادی کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔

Watch Live Public News