نوشہروفیروز: ٹرالر اور وین میں ٹکر، 5 افراد جاں بحق،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس

نوشہروفیروز: ٹرالر اور وین میں ٹکر، 5 افراد جاں بحق،وزیراعلیٰ کا اظہار افسوس
کیپشن: نوشہروفیروز: ٹرالر اور وین میں ٹکر، 5 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک: سندھ کے شہر نوشہروفیروز میں ٹرالر اور وین میں ٹکر کے باعث 5 افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا ہے جہاں سے دس زخمیوں کی تشویشناک حالت میں نواب شاھ ریفر کردیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق تمام افراد کا تعلق نوشہرو فیروز کے تگڑ برادری سے ہے، حادثے کی شکار وین شادی کی تقریب سے نوشہروفیروز واپس آرہی تھی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا اظہار افسوس: 

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نوشہرہ فیروز میں ٹریلر اور وین کے تصادم کے باعث 5 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر  گہرے دکھ و رنج کا اظہار کیا ہے۔  

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے اظہار ہمدردی و تعزیت بھی کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ہے۔

Watch Live Public News