ویب ڈیسک: پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی بگ بیش لیگ میں برسبین ہیٹ کی نمائندگی کرتے ہوئے گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں، جس کی تصدیق برسبین ہیٹ نے کی ہے۔
برسبین ہیٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹیم کی ایڈیلیڈ سے واپسی پر شاہین آفریدی کا دوبارہ معائنہ کیا جائے گا۔ تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل شاہین کی فٹنس کو لے کر کسی بھی خطرے کا سامنا نہیں کرنا چاہتا۔
ذرائع کے مطابق، شاہین شاہ آفریدی بدھ کو وطن واپس آ سکتے ہیں، اور ان کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ری ہیب پروگرام ترتیب دیا جائے گا۔