ویب ڈیسک: اسٹیٹ بینک یکم جنوری کو بینک تعطیل کے باعث عوام سے لین دین کے لیے بند رہے گا۔
جاری اعلامیہ کے مطابق تمام بینک، ترقیاتی مالی ادارے، مائیکروفنانس بینک عوام سے لین دین کے لیے بند رہیں گے، بینکوں، ترقیاتی مالی اداروں، مائیکروفنانس بینکوں کے ملازمین حسب معمول دفتر حاضر ہوں گے۔