پی ٹی آئی ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور

پی ٹی آئی ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور
کیپشن: PTI MNA Alia Hamza's bail application approved

ویب ڈیسک: لاہور ہائیکورٹ نے سابق ایم این اے عالیہ حمزہ کی درخواست ضمانت منظور کرلی۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست ضمانت پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے فاروق باجوہ ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔

جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں عالیہ حمزہ نے درخواست ضمانت دائر کی تھی۔

Watch Live Public News