پیکاایکٹ ترمیمی بل2025جمہوری روایات پرحملہ قرار

پیکاایکٹ ترمیمی بل2025جمہوری روایات پرحملہ قرار
کیپشن: پیکاایکٹ ترمیمی بل2025جمہوری روایات پرحملہ قرار

ویب ڈیسک: صدر مملکت کی جانب سے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد امریکی ادارےفیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے 45 صفحات پر مشتمل تفصیلی رپورٹ جاری کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کو جمہوری روایات پر حملہ قرار دے دیا گیا۔ادارے نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ متنازعہ قانون کی منظوری پاکستان میں آزادی اظہار رائے پر قدغن کے مترادف ہے۔

واچ ڈاگ کا قانون میں فیک نیوز کی متنازعہ اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش:

 واچ ڈاگ نے قانون میں فیک نیوز کی متنازعہ اور مبہم تعریف پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا ہے کہ سخت سزاؤں اور بھاری جرمانے کے ذریعے عام آدمی کی رائے کو دبایا جا سکتا ہے۔حکومت سخت قانون سازی سے قبل جعلی خبروں کے تدارک کے لیے اقدامات کرنے میں ناکام رہی۔حکومت کی جانب سے قانون سازی کے عمل میں سٹیک ہولڈرز کی رائے کو نظر انداز کیا گیا۔

رپورٹ میں پیکا ایکٹ 2025 کا چین، امریکا، انڈیا، ترکی اور برطانیہ کے قوانین کے ساتھ تقابلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ میں قومی اور بین الاقوامی اداروں کی جانب سے خدشات کا بھی ذکرکیا گیا۔پیکا ایکٹ پر پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی اور دیگر سیاسی جماعتوں کا مؤقف بھی رپورٹ کا حصہ ہے۔ فیک نیوز واچ ڈاگ کی جانب سے قانون کے غلط استعمال کے خدشات کا اظہار کیا گیا ہے۔
فیک نیوز واچ ڈاگ نے رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ قانون کی منظوری کے بعد سفارتی محاذ پر پاکستان کے چیلنجز میں اضافہ ہوگا۔

Watch Live Public News