فضائی حادثہ ایک المیہ ہے کوئی زندہ نہیں بچا، امریکی صدر

فضائی حادثہ ایک المیہ ہے کوئی زندہ نہیں بچا، امریکی صدر

(ویب ڈیسک ) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  نے کہا ہے کہ فضائی حادثہ ایک المیہ ہے، کوئی زندہ نہیں بچا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن امریکا کیلئے تکلیف دہ ہے، حادثے کی وجہ سے امریکی غم میں ہیں، میری انتظامیہ ایوی ایشن کیلئے قابل افراد نامزد کرے گی۔

خیال رہے کہ  واشنگٹن ائیرپورٹ کے قریب مسافر طیارہ اور فوجی ہیلی کاپٹر آپس میں ٹکرا گئے۔امریکی ائیرلائن کی پرواز کینساس کے شہر وکیٹا سے واشنگٹن پہنچی تھی جہاں طیارے کو دریائے پوٹومیک کے اورپر رن وے کے قریب حادثہ پیش آیا۔

فلائٹ ریڈار کے مطابق طیارے کو حادثہ مقامی وقت کے مطا بق شام 8 بجکر 48 منٹ پر پیش آیا، اس وقت طیارے کی رفتار 166 کلو میٹر فی گھنٹہ تھی۔

Watch Live Public News