ویب ڈیسک: محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 3 فروری کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی بلوچستان اور شمالی علاقوں میں آئندہ چند روز کے دوران بارش کے ساتھ برفباری متوقع ہے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان، آزاد کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ یکم سے 3 فروری کے دوران اسلام آباد اور خطہ پوٹھوہار میں بارش ہو سکتی ہے، جبکہ پنجاب کے مختلف علاقوں سمیت مری اور گلیات میں بھی بارش اور برفباری متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران بالائی خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ رہے گا، لہٰذا شہریوں اور مسافروں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔