سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف، نااہلی ریفرنس خارج

سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف، نااہلی ریفرنس خارج
کیپشن: سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف، نااہلی ریفرنس خارج

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو بڑا ریلیف مل گیا ہے، جب چیئرمین سینیٹ نے ان کے خلاف دائر نااہلی ریفرنس خارج کر دیا۔

ذرائع کے مطابق سینیٹر سیف اللہ ابڑو کے خلاف نااہلی ریفرنس تکنیکی بنیادوں پر خارج کیا گیا۔ ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے بجائے پارلیمانی لیڈر کے دستخط موجود تھے، جو ڈیفیکشن کلاز کے تحت ایک بنیادی قانونی شرط کے خلاف ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیفیکشن کلاز کے مطابق نااہلی کے لیے دائر کیے جانے والے ریفرنس پر پارٹی سربراہ کے دستخط ہونا لازمی ہوتے ہیں، جبکہ اس کیس میں یہ شرط پوری نہیں کی گئی تھی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ریفرنس میں پائی جانے والی اسی تکنیکی بے ضابطگی کے باعث اسے قابلِ سماعت نہ سمجھتے ہوئے خارج کر دیا گیا، جس کے نتیجے میں سینیٹر سیف اللہ ابڑو کو فوری طور پر ریلیف مل گیا۔

Watch Live Public News