گوگل میپس میں انتہائی خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی گئی

گوگل میپس میں انتہائی خاموشی سے بڑی تبدیلی کر دی گئی
گوگل نے اپنی مقبول سروس میپس میں تبدیلی کی ہے،جس سے اینڈرائیڈ فون سے راستوں کی کھوج زیادہ آسانی سے ہوسکے گی۔ تفصیلات کے مطابق گوگل کی جانب سے میپس کے وائس کنٹرولز کو بہتر بھی بنایا گیا ہے۔ اب صارفین اس اپ گریڈ کے بعد گوگل میپس پر زیادہ تیزی سے اپنے مطلوبہ راستوں کو تلاش کر سکیں گے۔ صارف کو اب صرف یہ کہنا ہوگا کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں جس کے بعد نیا اور پہلے سے بہتر گوگل اسسٹنٹ تیزی سے راستوں کی نشاندہی کرے گا۔ گوگل میپس میں وائس کنٹرولز پہلے کچھ سست روی کا شکار تھے آہستہ کام کرتے تھے اور اگر ایپ الفاظ کو درست سن نہیں پاتی تو غلط راستے کی نشاندہی کا خطرہ بھی بڑھتا تھا۔ مگر کمپنی نے گوگل میپس کیلئے وائس کنٹرولز کو بہتر کیا ہے اور صارف جو کچھ بھی بولتا ہے وہ بڑے الفاظ میں لکھا بھی نظر آتا ہے، جس سے غلط راستے پر جانے کا امکان کم ہو جاتا ہے۔ گوگل میپس کی سرچ بار پر مائیکرو فون آئیکون پر کلک کریں تو آپ کے سامنے 'نیو فاسٹر ویز ٹو سرچ آن میپس' کا آپشن نظر آئے گا، جس کے ذریعے اس نئی اپ گریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل میپس میں یہ اپ گریڈ کر دی گئی ہے اور اگر آپ کو دستیاب نہیں تو ایپ کو اپ ڈیٹ کرلیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔