پی ٹی آئی رہنمارؤف حسن و دیگر ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری

پی ٹی آئی رہنمارؤف حسن و دیگر ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری
کیپشن: پی ٹی آئی رہنمارؤف حسن و دیگر ملزمان کےجوڈیشل ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری

ویب ڈیسک: ترجمان تحریک انصاف رؤف حسن و دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی،تفتیشی افسر کے مطابق ملزمان کی نشاندہی پر مزید ملزمان کو گرفتار کیا جانا ہے، چھاپے مارے جانے ہیں،تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کیلئے تسلی بخش جواز پیش نہیں کیا گیا۔

حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی ہے،ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھیجنے کا حکم دیا جاتا ہے،ملزمان کو 13 اگست کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے،ملزم رؤف حسن کی جانب سے شکایت کی گئی کہ ان کے دل میں شدید تکلیف ہے،تفتیشی افسر اڈیالہ جیل بھیجنے سے پہلے ملزم روف حسن کا پمز سے میڈیکل چیک اپ کروائیں۔

Watch Live Public News