عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا

عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا
کیپشن: عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونا پھر مہنگا

ویب ڈیسک: عالمی اور مقامی مارکیٹ میں دو روز بعد سونے کی قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چاندی سستی ہو گئی۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت ایک ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے ہو گئی، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 857 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے تک پہنچ گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 50 ڈالر پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 76 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 215 روپے پر آ گئی۔

Watch Live Public News