خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

(ویب ڈیسک ) خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران  4 دہشتگرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں سیکیورٹی فورسز  نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران چار دہشت گرد جہنم واصل کردیے ہیں ۔خضدار آپریشن میں دھماکا خیز مواد سے بھری دو گاڑیاں تباہ کر دی گئیں۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 2 وی بی آئی ای ڈیز (VBIEDs) کو بروقت ناکام بنا دیا۔کارروائی میں بھارتی سرپرستی یافتہ چار دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق خضدار میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گردوں کے خلاف عزمِ استحکام کے تحت  کارروائیاں پوری قوت سے جاری رہیں گی۔بیرونی سرپرستی یافتہ دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

Watch Live Public News