بھارت نگرانی کیلئے سولر پاورڈ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، اڈانی ، امبانی کو فائدہ، پاکستان پر بے بنیاد الزمات

بھارت نگرانی کیلئے سولر پاورڈ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب، اڈانی ، امبانی کو فائدہ، پاکستان پر بے بنیاد الزمات

(ویب ڈیسک) بھارت میں نگرانی کے لیے سولر پاورڈ سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کی جا رہی ہے۔اڈانی اور امبانی کو فائدہ پہنچانے کیلیے بھارت نے پاکستان پر بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں ۔

مارچ۔اپریل 2026 سے مودی حکومت مسلسل نے پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم شروع کی۔ بھارت نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جاسوسی کے جھوٹے الزامات عائد کیے۔

بھارتی پولیس نے غازی آباد، اتر پردیش، دہلی، پنجاب، ہریانہ، راجستھان اور جموں و کشمیر میں مبینہ نیٹ ورک پکڑنے کا دعویٰ کیا۔دہلی پولیس نے 10 اپریل 2026 کو 11 افراد گرفتار کرکے 9 کیمروں سے فوجی مقامات کی نگرانی کا الزام لگایا۔

پنجاب پولیس نے این ایچ-44، پٹھان کوٹ کے قریب بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی نگرانی کے مقدمات درج کیے۔ بھارت میں قومی سلامتی کے نام پر نگرانی بڑھائی جا رہی ہے جبکہ شہریوں کی پرائیویسی محدود ہو رہی ہے۔ پاکستان پر جھوٹے الزامات بھارت کے تیزی سے پھیلتے نگرانی کے نظام سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہیں۔

بی جے پی حکومت پورے بھارت میں وائرلیس، سم بیسڈ اور شمسی توانائی سے چلنے والے ہزاروں کیمرے نصب کر رہی ہے۔ حیدرآباد میں ہر 1,000 شہریوں پر 79 جبکہ اندور میں 72 نگرانی کیمرے موجود ہیں۔

بھارت کی سی سی ٹی وی مارکیٹ 2026 میں تقریباً 5.75 ارب امریکی ڈالر سے بڑھ کر 2031 تک 14 ارب ڈالر سے تجاوز کرنے کی توقع ہے۔ روایتی کیمروں کی جگہ شمسی نظام لگانے سے اڈانی سولر، ٹرو ویو اور مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز کو بڑے سرکاری ٹھیکے مل سکتے ہیں۔

بھارتی عوام کے ٹیکس کے پیسے اور 14 ارب ڈالر وزیراعظم مودی کے دوستوں کے اکاؤنٹ میں جائیں گے۔ مودی حکومت دو فائدے اٹھا رہی ایک طرف پاکستان کو بدنام کر رہی دوسری طرف اڈانی امبانی کو نواز رہی ہے۔

نگرانی کے اس منصوبے سے سیاسی طور پر بھارت کے بااثر کاروباری گروہوں کو فائدہ پہنچے گا۔ روایتی کیمروں کی جگہ شمسی توانائی والے کیمرے لگانے سے بڑے سرکاری ٹھیکوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔مودی حکومت کی یہ پالیسی تبدیلیاں بڑے کاروباری گروہوں کے مفادات کے مطابق کی جا رہی ہیں۔

پاکستان اس مبینہ فالس فلیگ پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔  بھارت دوسروں پر جاسوسی کے الزامات لگاتے ہوئے خود  بھارتی شہریوں کی نگرانی کا نظام مسلسل وسیع کر رہا ہے۔  بھارت میں  مودی حکومت بڑھتی نگرانی شہری آزادیوں اور پرائیویسی کو محدود کرکے کارپوریٹ مفادات کو فروغ دے رہی ہے۔بھارت میں بڑھتی نگرانی شہری آزادیوں کو قربان کرکے کارپوریٹ مفادات کو فروغ دے رہی ہے۔

Watch Live Public News