(ویب ڈیسک ) کراچی میں عید کا چاند نظر آتے ہی ہوائی فائرنگ کے واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق قصبہ کالونی میں نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بچی زخمی ہوگئی، بچی کی شناخت عافیہ کے نام سے ہوئی، عمر9 سال ہے۔
فرنٹیئر کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ حیدری کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے بھی ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ریکسیو ک ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں والی کالونی میں بھی نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے ایک شخص زخمی ہوا۔