پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
کیپشن: پاکستان میں عیدالاضحیٰ کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی

ویب ڈیسک: پاکستان میں عید الاضحیٰ رواں برس بدھ 27 مئی کو متوقع ہے، اور امکان ہے کہ ملازمین کے لیے 5 روزہ تعطیلات دی جائیں، جو ویک اینڈ کے ساتھ جڑ کر بدھ سے اتوار تک جاری رہیں گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذوالحج 1447 ہجری کی پہلی رات 17 یا 18 مئی کو متوقع ہے، جس کے پیش نظر عید 27 سے 29 مئی تک منائی جائے گی، تاہم حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں : 4اپریل کو عام تعطیل کا اعلان ، نوٹیفکیشن جاری

عید کی تیاریوں کے سلسلے میں مختلف شہروں میں مویشی منڈیاں لگائیں جائیں گی۔اس سال مویشیوں کی قیمتیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 15 سے 20 فیصد زیادہ ہیں، جس کی بنیادی وجہ چارہ اور خوراک کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ہیں۔

Watch Live Public News