مودی کا ناکام معاشی ماڈل:غربت، بےروزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارتی عوام 

مودی کا ناکام معاشی ماڈل:غربت، بےروزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارتی عوام 
کیپشن: مودی کا ناکام معاشی ماڈل:غربت، بےروزگاری اور پسماندگی کا شکار بھارتی عوام 

ویب ڈیسک:بھارت کی معاشی ترقی کے بلند و بانگ دعوے ایک بار پھر زمینی حقائق کے سامنے بے نقاب ہو گئے۔ مجموعی جی ڈی پی میں جاپان کو پیچھے چھوڑنے کا دعویٰ کرنے والی مودی سرکار فی کس آمدنی، معیارِ زندگی، اور انسانی ترقی کے اعتبار سے شدید پسماندگی کا شکار دکھائی دیتی ہے۔

  گلوبل ہنگر انڈیکس کے مطابق  فی کس آمدنی کے لحاظ سے بھارتی عوام اب بھی شدید پسماندگی کا شکار ہے،جاپان کی فی کس آمدنی 33,900 ڈالرز، جبکہ بھارت کی فی کس آمدنی محض 2,880 ڈالرز تک محدود ہے۔

معاشی انڈیکیٹرز کے مطابق دونوں ممالک کے عوام کے معیارِ زندگی میں واضح فرق  ہے،بھارت میں دولت چند امیر طبقوں تک محدود ہو چکی ہے۔

ذرائع کا کہناہےکہ بھارت کی اکثریتی آبادی غربت، بے روزگاری اور بنیادی سہولیات کی شدید کمی کا شکار ہے۔

آئی ایم ایف کے مطابق قوتِ خرید کے حساب سے بھارت کی فی کس آمدنی جاپان سے پانچ گنا کم ہے۔اعداد و شمار سے واضح ہوا کہ جاپانی شہری اوسطاً بھارتی شہری سے 11 گنا زیادہ آمدنی حاصل کرتا ہے، معاشی ترقی کا ڈھنڈورا پیٹنے والی مودی سرکار، زمینی حقائق چھپانے میں مصروف  ہے۔

ذرائع کا کہناہے کہ بھارتی عوام کی ایک بڑی تعداد آج بھی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

چیف ماہرِ اقتصادیات، انویسٹمنٹ بینک نیٹکسس، ایلیسیا گارسیا-ہیریرو کے مطابق  بھارتی معیشت کی ناکامی اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ بھارتی معاشی ماڈل کا عوام کی فلاح و بہبود سے کوئی واسطہ نہیں، بھارت میں دولت کی منصفانہ تقسیم، انسانی ترقی اور بہتر معیارِ زندگی کو ترجیح دئیے بغیر ترقی کے دعوے کھوکھلے ہیں۔

Watch Live Public News