ویب ڈیسک:عالمی شہرت یافتہ امریکی تھنک ٹینک "کونسل آن فارن ریلیشنز" (CFR) نے بھارت کی گرتی ساکھ اور جنوبی ایشیا میں چین کے بڑھتے اثر پر تہلکہ خیز رپورٹ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق سی ایف آر رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی اب سفارتی جنگ بھی ہار چکا،خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ، جنوبی ایشیا نے بھارت کو مسترد کر دیا، چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے،بنگلہ دیش، نیپال، سری لنکا، مالدیپ- بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ ہے۔
سی ایف آر رپورٹ کے مطابق چین کی سرمایہ کاری اور سمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا، بھارت نے شیخ حسینہ کو پناہ دی، بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات،مالدیپ میں "انڈیا آؤٹ" تحریک کامیاب، حکومت نے چین سے دوستی بڑھا لی،نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ، بھارت کو مکمل نظرانداز کر دیا گیا،سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا، بھارت کی سفارتی شکست ہے۔