سونندا پشکر کیس: ششی تھرور پربی جےپی رہنما نےقتل کا الزام عائد کردیا

سونندا پشکر کیس: ششی تھرور پربی جےپی رہنما نےقتل کا الزام عائد کردیا
کیپشن: سونندا پشکر کیس اور ششی تھرور پربی جےپی رہنما نےقتل کا الزام عائد کردیا

ویب ڈیسک: ششی تھرور کی اہلیہ، سونندا پشکر کی موت کے بعد حکومتی اداروں کی سرپرستی میں ششی تھرور پر قتل اور ظلم کے الزامات عائد کیے گئےہیں۔ بی جے پی کے رہنما سبرامنیم سوامی نے ششی تھرور پر زہر کے ذریعے قتل کا الزام عائد کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سبرامنیم سوامی کے ان الزامات کی بنیاد پر عدالت میں سیاسی نوعیت کی پی آئی ایل بھی دائر کی گئی۔ دہلی پولیس، جو بی جے پی کے ماتحت کام کرتی ہے، نے 2018 میں ششی تھرور کے خلاف 3,000 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ دائر کی۔ ششی تھرور نے بارہا یہ مؤقف اختیار کیا کہ ان کے خلاف دائر کردہ مقدمہ محض بی جے پی کے سیاسی انتقام کا حصہ ہے۔

ناقدین کا کہنا تھا کہ بی جے پی حکومت سونندا پشکر کیس کو بطور بلیک میلنگ ٹول استعمال کر رہی ہے۔ بلیک میلنگ کے ذریعے ششی تھرور کو بھارت کی عالمی سطح پر جھوٹ بولنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کے زیرِ اثر، ششی تھرور کو برسوں عدالتی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔

سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق بی جے پی نے سونندا پشکر کیس کو سیاسی دباؤ کے آلے کے طور پر استعمال کیا تاکہ ششی تھرور کو خاموش کیا جا سکے۔

Watch Live Public News