ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پہنچ گئے

ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پہنچ گئے
کیپشن: ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے جیولن تھرو فائنل میں پہنچ گئے

ویب ڈیسک: جنوبی کوریا میں جاری ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو ایتھلیٹ اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گروپ اے کے کوالیفائنگ مرحلے میں ارشد ندیم نے پہلی ہی کوشش میں 86.34 میٹر کی زبردست تھرو کے ساتھ تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ یہ تھرو کوالیفائنگ راؤنڈ کی سب سے طویل تھرو ثابت ہوئی، جس کی بدولت وہ فائنل کیلئے باآسانی کوالیفائی کر گئے۔

اسی مرحلے میں پاکستان کے ایک اور ایتھلیٹ یاسر سلطان نے بھی عمدہ کارکردگی دکھاتے ہوئے 76.07 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنالی۔

دوسری جانب بھارت کے یش نے اپنی پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی، لیکن وہ ارشد کے مقابلے میں کافی پیچھے رہے۔

ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں جیولن تھرو کا فائنل کل، 31 مئی کو منعقد ہوگا، جہاں پاکستانی ایتھلیٹس سے شاندار کارکردگی کی توقع کی جا رہی ہے۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس میں 92.97 میٹر کی تاریخی تھرو کے ذریعے نہ صرف گولڈ میڈل جیتا بلکہ ایک نیا اولمپک ریکارڈ بھی قائم کیا، جو ان کے کیریئر کی بہترین تھرو تصور کی جاتی ہے۔

Watch Live Public News